Skip to content Back to top
 

محترمی مریض،

سن ویلی اور جارویس میڈیکل سینٹرز کے ساتھ رجسٹرڈ شدہ مریضوں کے لئے اہم معلومات

جیسا کہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ سن ویلی اور جارویس میڈیکل پریکٹس کو کچھ  عرصے سے عارضی انتظامات کے تحت چلایا جا رہاہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک ہی فراہم کنندہ کے ذریعے چلائے جانے والی پریکٹسوں کوایک ساتھ مستقل بنیادوں پرضم کیا جائے۔

ہم اس بات کی نشاندہی کرنے کا عمل شروع کرنے والے ہیں کہ مستقل فراہم کنندہ کون ہونا چاہئے، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پریکٹس کو چلانے کے لئے نئے انتظامات موسم خزاں کے آخر میں شروع ہوں گے۔

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ خبر آپ کے لئے پریشان کن ہوسکتی ہے، لہذا ہم چاہتے ہیں کہ آپکو معلوم ہوکہ یہ عمل وہاں پرایک مریض کی حیثیت سے آپ کے تجربے کو متاثر نہیں کرے گا اور آپ کو کچھ مختلف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آپ  کو جی پی کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں کہ آپ کو  اسی جی پی کی خدمات  ملتی رہیں گی جو آپ جانتے ہیں اور اسی عمارت سے۔

:اس پورے عرصے کے دوران، ہم آپ کو مندرجہ  ذیل کی یقین دہانی کرانا  چاہتے ہیں

.1

آپ اب بھی  ایک مریض کے طور پر اپنی میڈیکل پریکٹس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، اور اس عرصے کے دوران یہ تبدیل نہیں ہوگا۔

.2

آپ ایک ہی پریکٹس نمبر پر کال کرکے معمول کے مطابق پریکٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: (سن ویلی کے لئے 0161 357 2020  اور جارویس کے لئے 0161 271 3120)

.3

آپ  کی پریکٹس پر خدمات گلوڈوک روڈ پر اسی مقام سے فراہم کی جاتی رہیں گی۔

.4

آپ کو  ملاقاتوں تک رسائی حاصل کرنے اور ضرورت کے مطابق نسخے کی دہرائی یعنی ریپیٹ پریسکرپشن کے لئے اپنی پریکٹس سے رابطہ جاری رکھنا  چاہئے۔

5.

کوئی بھی ملاقات جو آپ نے بک کی ہے وہ اب بھی آگے بڑھے گی ، جب تک کہ آپ کو خاص طور پر انہیں دوبارہ ترتیب دینے کے لئے نہ کہا جائے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمل یقین دہانی فراہم کرتا ہے کہ آپ کی جی پی سروس اور مقام تبدیل نہیں ہوگا، لیکن اگر آپ کے اپنے میڈیکل پریکٹس میں تبدیلیوں کے بارے میں کوئی سوال یا خدشات ہیں  تو براہ کرم  کسٹمر کیئر ٹیم سے

 gmicb-old.customercare@nhs.net یا فون 07966 746 117 پر رابطہ کریں۔

اگر ہمیں آپ کی  جی پی خدمات میں مزید تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہو ئی تو ہم آپ کو تازہ ترین صورت حال سے  باخبر رکھنا جاری رکھیں گے۔

آپکاخیراندیش

 

مائیک بارکر

اسٹریٹجک ڈائریکٹر آف کمیشننگ / چیف آپریٹنگ آفیسر

اولڈہم کونسل / پلیس لیڈ فار ہیلتھ اینڈ کیئر انٹیگریشن

Launch Recite Me assistive technology