پیارے مریض،
بلاک لین سرجری آف 158 بلاک لین، چیڈرٹن، اولڈہم، OL9 7SG کے ساتھ رجسٹرڈ مریضوں کے لئے اہم معلومات
ہم آپ کو یہ بتانے کے لئے لکھ رہے ہیں کہ بلاک لین سرجری کے شراکت داروں یعنی پارٹنرز، ڈاکٹر گل ، ڈاکٹر فرانسس اور ڈاکٹر مور نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب مزید میڈیکل پریکٹس نہیں چلا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تقریباً چھ ماہ کے عرصے میں، مختلف جی پیز پریکٹس کو چلائیں گے اور آپ کو دیکھ بھال فراہم کریں گے۔
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ خبر آپ کے لئے پریشان کن ہوسکتی ہے، لہذا ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو یہ علم ہو کہ یہ عمل وہاں ایک مریض کی حیثیت سے آپ کے تجربے کو متاثر نہیں کرے گا اور آپ کو کچھ مختلف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
آپ کو جی پی کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں کہ آپ کو اسی جی پی کی خدمات ملتی رہیں گی جسے آپ جانتے ہیں اور اسی عمارت سےیہ مہیاکی جائیں گی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ہم ایک نئے فراہم کنندہ کی شناخت کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں تاکہ طویل مدت تک آپ کی دیکھ بھال پریکٹس میں جاری رہے۔
:اس پورے عرصے کے دوران، ہم آپ کو مندرجہ ذیل کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں
.1
آپ اب بھی ایک مریض کے طور پر بلاک لین سرجری کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور اس عرصے کے دوران یہ تبدیل نہیں ہوگا۔
.2
آپ ایک ہی پریکٹس نمبر 0161 620 2321 پر کال کرکے معمول کے مطابق پریکٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
.3
پریکٹس میں خدمات اسی بلاک لین سرجری کےمقام سے فراہم کی جاتی رہیں گی۔
.4
آپ کو ملاقاتوں تک رسائی حاصل کرنے اور ضرورت کے مطابق نسخوں کی دہرائی یعنی ریپیٹ پریسکرپشن کے لئے پریکٹس سے رابطہ جاری رکھنا چاہئے۔
.5
کوئی بھی ملاقات جو آپ نے بک کی ہے وہ اب بھی آگے بڑھے گی ، جب تک کہ آپ کو خاص طور پر انہیں دوبارہ ترتیب دینے کے لئے نہ کہا جائے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس چیز سے اس بات کی یقین دہانی ہوتی ہے کہ آپ کی جی پی سروس اور مقام تبدیل نہیں ہوگا، لیکن اگر آپ کے بلاک لین سرجری میں تبدیلیوں کے بارے میں کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو، براہ کرم کسٹمر کیئر ٹیم سے gmicb-old.customercare@nhs.net یا فون 07966 746 117 پر رابطہ کریں۔
اگر ہمیں آپ کی جی پی خدمات میں مزید تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوئی تو ہم آپ کو تازہ ترین صورت حال سے باخبر رکھنا جاری رکھیں گے۔
آپکا مخلص
مائیک بارکر
اسٹریٹجک ڈائریکٹرآف کمیشننگ / چیف آپریٹنگ آفیسر
اولڈہم کونسل / پلیس لیڈ فار ہیلتھ اینڈ کیئرانٹیگریشن